ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کبھی نواز شریف کے قریبی نہیں رہے، ان کی باتیں صرف اندازے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی جنرل باجوہ کو توسیع کی پیش کش نہیں کی۔ وزارت داخلہ کافی چیلنجنگ ہے اس کو وقت دینا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے گلے شکوے دور ہوگئے ہیں، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے حلقے کے لیے زیادہ فنڈز لے، پیپلز پارٹی کے جائز مطالبات تھے، مذاکرات بلامشروط ہوتے ہیں، پہلے سے شرائط نہیں رکھی جاتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان بھی حلقے کے لیے فنڈز کا مطالبات کرتے ہیں ان کا غصہ اور گلہ بھی ہوتا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ شاہد خاقان عباسی ن لیگ میں رہتے، میرے خیال میں اس وقت پاکستان میں نئی پارٹی کی گنجائش نہیں، پہلے ہی پونے دو سو پارٹیاں پاکستان میں ہیں۔