0

حکومت کا دہشتگردی کیخلاف آپریشن عزمِ استحکام شروع کرنے کا فیصلہ

ملک بھر سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس، صوبوں کے چیف سیکرٹریز کے علاوہ دیگر سینئر سویلین، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فورم نے انسداد دہشت گردی کی جاری مہم اور داخلی سلامتی صورت حال کا ایک جامع جائزہ لی جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے ملٹی ڈومین اصولوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا۔

اجلاس میں خاص طور پر کچھ اقدامات میں عمل درآمد نہ ہونے کی خامیوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خامیوں کو اولین ترجیح میں دور کیا جا سکے۔

اجلاس نے مکمل قومی اتفاق رائے اور نظام کے وسیع ہم آہنگی پر قائم ہونے والی انسداد دہشت گردی کی ایک جامع اور نئی جاندار حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے قومی عزم کی علامت، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے آپریشن ’’عزم-استحکام‘‘ کے آغاز کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی قومی مہم کو دوبارہ متحرک کرنے کی منظوری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply