ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ کے چار مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی۔
سیشن جج اعظم خان نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ،پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا۔
وکیل عائشہ خالد نے بتایا کہ اسد قیصر پی ٹی آئی رہنما اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی ہیں،درخواست گزار کو پتہ نہیں تھا کہ وہ ان مقدمات میں نامزد ہیں ، ان مقدمات میں دیگر نامزدملزمان بری ہو چکے ہیں۔ وکیل نے دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے بھی عدالت میں پیش کیے۔
جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس کیس میں ساری دفعات قابل ضمانت ہیں اس لیے وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ اس پرعدالت نے آزدی مارچ کے چارمقدمات میں اُن کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف دو مقدمات تھانہ گولڑہ اور ایک ایک مقدمہ تھانہ کوہسار اور انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔