0

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے جنوبی/وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم جنوبی سندھ، مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش متوقع ہے، شام یا رات تک کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دن کو موسم گرم اور خشک رہے گا،شام کو خضدار،لسبیلہ، بارکھان،ژوب، شیرانی، کوہلو اور سبی میں بارش کا امکان ہے، جھل مگسی،موسیٰ خیل،نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں 30، زیارت میں 25، چمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34، جیوانی میں 42 اور گوادر میں زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply