0

یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے صوبے کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی یونین کونسلز کی حلقہ بندی کمیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹو انتظامات 30 جون تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ حلقوں کی ابتدائی فہرست کی تیاری یکم سے 22 جولائی تک کی جائے گی۔

حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 23 جولائی کو ہو گی۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات 24 جولائی سے 7 اگست تک جمع کرائے جائیں گے اور حلقہ بندی اتھارٹیز 22 اگست تک اعتراضات نمٹائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

حلقہ بندی اتھارٹیز اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو 29 اگست تک آگاہ کریں گی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر کو کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply