0

سیاسی ماحول کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے ، چاہتے ہیں سیاسی ماحول میں تعلقات کی بہتری کی طرف جائیں ۔

سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کا اعلی سطحی وفد تشریف لایا ہے، سب کی سوچ ہے اپوزیشن جماعتوں میں رابطے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں سیاسی ماحول میں رابطے آگے بڑھیں تاکہ تلخیاں کم ہوں اورتعلقات بہتری کی طرف جائیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے ،دہشتگردی کے خلاف10 سال سے آپریشن چل رہے ہیں، کچھ سال سے دہشتگردی میں دوگنا نہیں ہزاروں گنا اضافہ ہوا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھیوں نے ہمیں کھلے دل سے خوش آمدید کہا ہے ، آزادی اظہار رائے جمہوریت کا حسن ہے ، مولانا فضل الرحمان سے تعلق بہت پرانا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آج مولانا فضل الرحمان سے بہت اچھی گفتگو ہوئی ، چاہتے ہیں آئین و قانون کی پاسداری کیلئے جدوجہد جاری رہے ، جے یو آئی سے گفتگو آگے بھی جاری رہے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply