پاکستانی اداکارہ جویریہ کے بچوں نے کوک اسٹوڈیو کے لیے کام کرنے سے انکار کردیا۔
انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بچوں جنت سعود اور ابراہیم سعود کو کوک ‘ٹی وی سی’ میں پرفارم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔
جویریہ نے لکھا کہ ‘میرے بچوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کو اپنے اصولوں پر سمجھوتہ سمجھ کر یہ پیشکش ٹھکرادی’۔
پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ بچوں نے نہ صرف خود انکار کیا بلکہ انہیں اور سعود کو بھی قائل کیا کہ وہ اس شوٹ کا حصہ نہ بنیں۔ جنت اور ابراہیم نے ہمیں بتایا کہ اگر ہم فلسطینیوں کے لیے کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم از کم بائیکاٹ کر کے اپنا چھوٹا سا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
جویریہ نے مزید کہا کہ اس بات پر انہیں سورہ الفیل کا خیال آیا، انہوں نے دعا کی کہ’اللہ تعالیٰ سب کو ایسے ایماندار اور اصول پسند بچے عطا فرمائے، آمین’۔