0

بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق بنوں میں گزشتہ شب دھڑئے پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔ حملہ کرنے والے خارجی دہشت گردوں کی تعداد 18 سے 19 تھی۔

دہشتگروں کے حملے میں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے حملہ ناکام کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply