کشمور، نائچ گاؤں کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کشمورکےعلاقے نائچ گائوں کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایس ایچ اوسمیت 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سکھر ریفر کردیا گیا، فائرنگ کی آوازیں سن کر گاؤں والے موقع پر پہنچ گئے۔
ایک پولیس اہلکارنے بتایا کہ پولیس پراندھا دھند فائرنگ کے بعد مسلح ڈاکو فرارہوگئے، ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پرپہنچے توانہوں نے فائرنگ کردی۔









