جامشورو، تھانہ بولا خان کے قریب گاڑی کھائی میں گر گئی،16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان ایس ایس پی جامشورو کے مطابق تھانہ بولا خان کے قریب میں گاڑی حادثے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسٹیشن انچارج ریسکیو نے کہا ہے کہ 3 زخمی اسپتال کے راستے میں ہی جاں بحق ہوچکے تھے، مزید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
اسٹیشن انچارج ریسکیو نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے، معلوم ہوا ہے کہ گاڑی بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جا رہی تھی۔









