0

آزمائشی ٹرین 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہنچ گئی

ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر 9 ماہ بعد آزمائشی ٹرین سبی سے ہرنائی پہنچ گئی۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے حکام نے پٹڑی کی تعمیرومرمت کرکے سیکشن کو بحال کر دیا، دونوں شہر کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے پاکستان ریلوے نے کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی خوشحا ل خان خٹک 5 سال 1 ماہ بعد بحال کردی، ایکسپریس 24 اپریل 2025 سے دوبارہ چلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply