0

سابق چیئرمین پی ٹی آئی ہمیشہ سے پاپولر لیڈر تھے،رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت سے غلطیاں ہوتی ہیں،یہ کہنا کہ پی ٹی آئی سے غلطی نہیں ہوتی تو یہ مناسب نہیں ہے۔ 

ہم نیوز کےپروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں گفتگو کے دوران رؤف حسن نے کہا کہ باجوڑ میں جو امیدوار جیتا ہے وہ بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہے،پارٹی نے باجوڑ میں جس امیدوار کو ٹکٹ دیا تھا وہ ہار گیا اور جس کو ٹکٹ نہیں دیا تھا وہ جیت گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ڈیل کرنے کیلئے پریشر ڈالتے رہے، عمران خان ہمیشہ سے پاپولر لیڈر تھے،کچھ عرصے کیلئے ان کا راستہ روکا گیا تھا۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں زیادہ تر لوگوں کو ایک پراجیکٹ کے تحت شامل کئے گئے تھے، اس وقت اس پراجیکٹ سے ہم لاعلم تھے۔

پارٹی چھوڑ کر جانیوالوں کا برا حال ہے وہ سیاسی جنازے اٹھائے ہمارے در پر بیٹھے ہوئے کہ ہمیں واپس لے لیجئے، ان لوگوں نےجو کردار پارٹی میں ادا کیا وہ کوئی سیاسی نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply