پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پہلے بھی بہترین پرفارمنس دی اور آئندہ بھی دے گی۔
ہم نیوز کے پروگرام ” اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ جن کو شہید کرنا ہوتا ہے ان کو لیاقت باغ میں شہید کردیا جاتاہے، شاہنواز بھٹو کو زہر دے کر مار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے، ہم نے سب سے پہلے پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ آئیں مل کر حکومت بناتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی کا ایجنڈا اور ہے، وہ کہتے ہیں اگر میں ہوں تو ہوں،میں نہ ہوں تو کوئی نہ ہو۔
انکا کہنا تھا کہ اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تو کسی پروفیسر کو بھی ٹکٹ دے سکتے تھے،لیکن انہوں نے ٹکٹ ٹک ٹاکرز کو دیا ہے۔ پروگرام میں موجود شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون کی پاسدری رہنے دو بس لوگوں کو حق حکمرانی دے دو یہ عوام کا حق ہے۔