0

ہال روڈ پر موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات

لاہور(عزیر چودھری) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موٹرسائیکل چوروں نے چوری کے نئے نئے طریقےڈھونڈ لیے۔

لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حدود میں ہال روڈ پر موٹر سائیکل چوری کا واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور موٹر سائیکل پر آیا، دکان سے بریانی کھائی اور واپسی پر شہری کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا، بعدازاں چور واپس آیا اور اپنی موٹر سائیکل بھی لے گیا۔

لاہور پولیس نے واقع کا مقدمہ علی عباس نامی شہری کی مدعیت میں درج کرلیاہے ، مقدمہ درج ہونے کے با وجود ملزم گرفتار نا ہو سکا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply