0

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی گرفتار

پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خرم منور منج ، سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب رانا ولید کو ساتھیوں سمیت گجرات سے گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خرم منور منج کئی روز سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گجرات میں تحریک انصاف (سنی اتحاد کونسل ) کے امیدوار مونس الہی کی انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے تا ہم معلوم نہیں ہو سکا انہیں کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی شیر گجر کو بھی حفاظتی طور پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

شبیر گجر کے ترجمان کے مطابق نہ کوئی لڑائی جھگڑا ہوا اور نہ کوئی مقدمہ درج ہے، بلا وجہ گرفتاری ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے شبیر گجر کو نقص امن کے خدشات اور مقدمات میں نامزدگی پر حراست میں لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply