پی آئی اے سی ایل کے شیئر ہولڈرز کا غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کی 99.97فیصد ووٹوں سے منظوری دیدی گئی ۔
نجکاری کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے سی ایل کے قرض دہندگان کی کریڈٹرز کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں ری اسٹرکچرنگ پلان اور ایس او اے کی کریڈٹرز نے توثیق کردی۔
ری اسٹرکچرنگ سے نمایاں طور پر قرض کے بوجھ سے آزاد پی آئی اے فراہم ہو گی۔فیصلے سے ممکنہ سرمایہ کاروں کو مستقبل میں ترقی کی بنیاد فراہم کرے گی۔
پی آئی اے سی ایل کے حصص یافتہ گان اور قرض دہندگان نے ایس ای سی پی میں دائر اسکیم کی منظوری دی،وفاقی کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی تقسیم اور تنظیم نو کی منظوری دی تھی۔
کابینہ کے فیصلے کے بعد 28 مارچ 2024 کو ایس ای سی پی میں ایک اسکیم آف ارینجمنٹ دائر کی گئی،اسکیم کا پی آئی اے سی ایل کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان سے منظور شدہ ہونا ضروری تھا۔