ممکمنہ حملوں سے بچائو کیلئے کسٹم اہلکاروں کو دن کے اوقات میں کام کی ہدایت کی گئی ہے اوراسپیشل ڈیوٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر آپریشنز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کسٹم کلکٹر ڈی آئی خان کرم الہیٰ کے مطابق حساس اضلاع میں کسٹم اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور گاڑیاں فراہم کی جائے گی۔
جنوبی اضلاع میں کسٹم انٹیلی جنس کے ڈھائی سو سے زائد اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں، پیٹرولنگ سے قبل کسٹم اہلکار ایس او پیز پر عمل درآمد کررہے ہیں، اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کے بعد حملے بڑھ گئے۔
کلکٹر کسٹمز کے مطابق تین دنوں میں آٹھ اہلکاروں کی شہادت ہوئی ہے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے جنوبی علاقوں میں گاڑیوں، ہتھیاروں کی فراہمی کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، کسٹم اہلکاروں نے تین ماہ کے دوران تین ارب اُناسی کروڑروپے کی نان کسٹم پیڈ اشیاء ضبط کیں ہیں۔