0

ضمنی انتخابات میں عوام نے موجودہ حکومت پر اعتماد کااظہارکیا،

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے موجودہ حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

طارق فضل چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان میں دوست ملکوں کے ساتھ کامیاب معاہدے خوش آئند ہیں۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے مفید نتائج نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں دن رات محنت کی جا رہی ہے، روٹی 16روپے کی مل رہی ہے، پنجاب میں کسانوں کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،صفائی ستھرائی کی مہم شروع  کر دی گئی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں عوام نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کو دفن کیا، عوام اب انتشار پھیلانے کے بیانیے سے تنگ آچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply