0

باجوڑ کی نشست ہارنے پر عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور(رپورٹر: انور زیب) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ باجوڑ کی نشست ہارنے پر عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپورنے کہا کہ خیبر پختونخوا میں شفاف ضمنی انتخابات ہوئے،ریحان زیب کے بھائی کو الیکشن مہم کی پوری آزادی دی گئی۔

وفاق سے بجلی چوری کے حوالے سے بات چیت کا خط موصول ہوا،پہلے ہمارے صوبے کی بجلی کا حساب دیں یہ بدمعاشی نہیں چلے گی،صوبے کا خسارہ وفاق کیساتھ بقایات جات میں ایڈجسٹ کرانا چاہتا ہوں۔

آئند کسی کے منہ سے صوبے کے عوام کوبجلی چور نہیں سنوں گا،تمام صوبوں میں جاکرجلسہ کروں گا دیکھتا ہوں مجھے کون روکتاہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے،اب سنی اتحاد ایک پارلیمانی جماعت بن چکی ہے،مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ اگر اٹھارویں ترمیم کا اختیار استعمال کرنا شروع کیا تو پھر یہ کچھ نہیں کر پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply