0

سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں دو مختلف مقامات پر آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسزکے خیبر پختونخوا میں خفیہ اطلاع پر دو مختلف کاروائیوں کےدوران 11 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، دونوں اطراف فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگردوں میں ہلاک ہوئے جبکہ دوسری کارروائی شمالی وزیر ستان میں کی گئی جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونیوالے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اورشہریوں کیخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں کو سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply