پاک ایران دوستی کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد کی “الوینتھ ایونیو” کا نام “ایران ایونیو” رکھ دیا گیا۔
سی ڈی اے کی سمری پر وفاقی کا بینہ نے اس فیصلے کی منظوری دیدی ، سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذ ریعے دی گئی۔
یاد رہے کہ سی ڈی اے نے الیونتھ ایونیو کی تعمیر شروع کر دی ہے، فیز ون میں اس کا آ غاز سیکٹر ڈی بارہ سے ای الیون نارتھ ایسٹ کارنر تک کیا گیا جہاں خیابان اقبال پر انٹر چینج بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
فیز ٹو میں اس کی آئی جے پرنسپل روڈ تک توسیع کی جا ئے گی۔ سی ڈی اے حکام کے مطا بق وفاقی کا بینہ کی منظوری کے بعد اب اس کا نیا نام ایران ایونیو رکھ دیا گیا ہے۔