0

پشاور ہائیکورٹ کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس خورشید اقبال، جسٹس فضل سبحان اور جسٹس شاہد خان شامل ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تینوں ججز سے عہدے کا حلف لیا، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی تھی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا تھا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شریک ہوئے تھے، سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائی کورٹ کے ججز، وکلا، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر محکموں کے انتظامی سربراہان نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply