0

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ان کی اہلیہ، ایرانی وزیرِ خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی  صدر آصف  زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، ‎ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ‎ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے، تجارت، توانائی، زراعت، عوام سے عوام کے باہمی رابطوں اور دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہو گی۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply