0

ریلوے کی جانب سے عید کے تینوں روز ٹکٹوں پر رعایت کا فیصلہ

ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے عید کے تینوں روز ٹکٹوں پر رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے انتظامیہ کے مطابق تمام میل ایکسپریس، پسنجر اورانٹرسٹی ٹرینوں کی ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت ہوگی۔

رعایت ریزرویشن کاونٹرز سے کرنٹ بکنگ پر ہوگی، مسافرعید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایت حاصل کریں گے۔

رعایت پاکستان ریلویز کے زیر اہتمام چلنے والی ٹرینوں پر ہو گی، اس ریلیف کا اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پر نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply