پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بغیرچوتھی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے کہا حکومت اصولی طور پر اعلان کرے کہ ہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئےتیار ہیں،جوڈیشل کمیشن کے قیام کےاعلان کےبعد ٹی او آرز کیلئے میٹنگ ہوسکتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہمارے مطالبات پر پیشرفت ہوئی تو چوتھی میٹنگ ہوگی،اگر ہمارے مطالبات نہیں مانیں گے تو پھر چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا کہنا تھا کل وزیراعظم کی آمد پر ایک گھنٹہ دیر سے اجلاس شروع کیا گیا،قومی اسمبلی کے اجلا س میں دیر کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں،
علی محمدخان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے کیسز بنائے گئےہیں۔









