0

کرم تنازع پرامن طریقے سے حل ہونے کے قریب ہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم تنازع پرامن طریقے سے حل ہونے کے قریب ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم معاملے پر ایک فریق نے مشاورت کےلیے دو دن کا وقت مانگا ہے، جرگہ ارکان نے باہمی مشاورت کے بعد فریق کو دو دن کا وقت دے دیا۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کرم تنازع پرامن طریقے سے حل ہونے کے قریب ہے، پاراچنار میں مقامی رہنماؤں کو لائحہ عمل اور طریقہ کار پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا، جرگہ ارکان انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری سے امن کے قیام کےلیے فرائض ادا کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت گرینڈ جرگے کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کر رہی ہے، مشاورت کےلیے پاراچنار جانے والے اراکین کو ہیلی سروس فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply