0

وزیراعظم کی ٹیکس چور اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت محصولات میں بہتری کے لئے اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کو شوگر انڈسٹری میں وڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب اور نگرانی پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ایف بی آر کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ  ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچے گا ،ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے احکامات اور ٹیکس نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے، ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ایف بی آر کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نےمحصولات کی وصولی کے لئے بنائی گئی حکمت عملی کے نفاذ پر عملدرآمد کے حوالےسے سخت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کے بعد محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی، ان اصلاحات سے چینی کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہو گا اور قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔

وزیراعظم نےکہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، چینی کے سٹاک کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ چینی سپلائی چین متاثر نہیں ہو۔

شہباز شریف نے ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچے گا ۔

وزیراعظم نے ایف بی آر ویلیو چین کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی احکامات اور ٹیکس نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے سیمنٹ اور ٹوبیکو انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کا کام بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply