جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا اجلاس میں ممکنہ طور پر پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری غور کیا جائے گا۔
پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے 35 ناموں بھجوائے گئے ہیں، چیف جسٹس یحیی افریدی نے ججز تقرری رولز کی مجوزہ ڈراپ کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کیا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں قائم رولز میکنگ کمیٹی نے رولز کا مجوزہ ڈرافٹ مکمل کر کے جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کی صورت میں پشاور ہائی کورٹ سمیت چاروں صوبوں کے ہائی کورٹس میں اضافی ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔