چیف سیکریٹری ندیم اسلم نے تمام محکموں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا،جس میں ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں کسی بھی معاونت سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اپنے خط میں انہوں نے کہا غیرجانبدار اور غیرسیاسی رہنا ملازمین کی ذمہ داری ہے، سرکاری ملازمین سرکاری وسائل کو کسی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کریں گے۔
ہم قانون اور آئین کے تحت قوم کے خادم ہیں،ہمیں قانون اور آئین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا،تمام ملازمین بلا خوف و خطر قانون و آئین کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں۔
تمام ملازمین سیاسی ہمدردی سے بالاتر ہوکر غیر جانبداری سے فرائض ادا کریں،ہمارا الائنس ریاست اور آئین کے ساتھ ہے کسی سیاسی جماعت سے نہیں۔
سرکاری وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت نہ کیا جائے،بطور پبلک سرونٹ آئین،قانون اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اقدامات کریں۔
سیاسی قیادت کے احکامات بھی صرف آئین اور قانون کے مطابق مانے جائیں،وزارت خارجہ کی جانب سے بھی چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو مراسلہ لکھا گیا۔
چیف سیکریٹری کو ہدایت دی گئی کہ یقینی بنایا جائے کہ احتجاج میں سرکاری مشینری استعمال نہ ہو۔









