وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل سے بیان پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ’’جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا‘‘کا بیان قیدی کی ’’فرسٹریشن ‘‘اور ’’گھبراہٹ‘‘ کا اعتراف ہے۔
ثابت ہوا 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ’’ڈیل‘‘ کے لیے جد وجہد کرنا ہے،جو کہتا تھا کہ ڈیل نہیں کروں گا‘’ ڈیل کرلو، ڈیل کرلو‘‘ کی صدائیں دے رہا ہے اور وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ سے ڈیل صرف ’’قانون‘‘ کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔