0

ٹیکس فراڈ کی نشاندہی کرنے والے ایف بی آر افسر کیلئے 50 لاکھ انعام کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس فراڈ کی نشاندہی کرنے والے ایف بی آر افسر کیلئے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم سے ایف بی آر افسر اعجاز حسین نے ملاقات کی،اعجاز حسین نے ٹیکس فراڈ کی بروقت نشاندہی کی تھی،شہبازشریف نے ان  کی فرض شناسی کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے اعجاز حسین کی ایمانداری کے اعتراف میں 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا اس کے علاوہ انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے ایماندار لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے،اطمینان بخش امر ہے کہ ایف بی آر اصلاحات کے مثبت نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیکس چوری میں ملوث افراد کو سزا دلوائی جائے گی،ٹیکس پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف قانون کے شکنجے کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply