0

عادل بازئی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کردیا ہے۔

عادل بازئی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا گیا،این اے 262 ون کی نشست خالی قراردیدی گئی ۔

عادل بازئی نے الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا ، پھر چند روز بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا،وہ کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

عادل بازئی کا نااہلی ریفرنس نوازشریف نے اسپیکر کو بھجوایا تھا،جس کے مطابق انہوں نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply