لوئر کرم کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او کرم کے مطابق پشاور سے پارا چنارجانے والی مسافر گاڑیوں کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مسافرگاڑیاں سکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پارا چنار سے پشاور جا رہی تھیں۔
واقعے کے بعد سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔