0

موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے بارے غور نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فی الحال موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ معطل کرنے سے متعلق غور نہیں کیا جارہا۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فی الحال موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ معطل کرنے سے متعلق غور نہیں کیا جارہا ہے۔

موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے سے متعلق پی ٹی ا ے کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں اور ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے وزارت داخلہ کے احکامات کا پابند ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ابھی تک پی ٹی ا ے کو وزارت داخلہ سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے سے متعلق کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply