وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کا قافلہ لاہور پہنچ گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالات دیکھ رہے ہیں، حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پولیس آئی ہے، اسٹیج پر قبضہ کیا ہوا ہے، واپس جانے یا رات لاہور میں قیام کا فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے۔
شوکت یوسفزئی علی امین گنڈا پور کے ہمراہ قافلے میں موجود ہیں۔









