0

جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے پرپی ٹی آئی کا شدید ردعمل

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہرعلی کا کہنا ہے کہ جلسے کا این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے۔

جلسے کا این او سی معطل کرنے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ہم ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل پرامن جلسہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کرے گی،ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں این او سی کینسل نہیں کیاجاسکتا۔

ہمارا جلسہ ریڈزون سے 30کلومیٹر فاصلے ترنول سنگجانی کے مقام پرہوگا،ہم کل پانچ بجے صرف جلسہ کریں گے کوئی دھرنا نہیں دیں گے۔

مذہیبی جماعت کا احتجاج ڈی چوک میں صبح آٹھ بجے شیڈول ہے،چیف کمشنر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صرف جلسہ ہوگا اور بروقت ختم ہوجائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply