الیکشن ٹربیونل نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے پی بی 36 کے متنازعہ قرار دیئے جانے والے 7 پولنگ اسٹشینز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔ الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کا قلمدان بھی کالعدم قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ ضیاء لانگو کے خلاف حلقہ پی بی 36 سے جے یو ائی کے امیدوار میر سعید لانگو نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔
سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ ی جبکہ ضیاء لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے کی کیس کی پیروی کی۔









