0

بشریٰ بی بی کا بیان،پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر بڑی مشکل میں پھنس گئے

پی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی کو سہولیات کی فراہمی پر غلط بیانی کررہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تکلیف دینے کیلئے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے۔

بشریٰ بی بی کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے،بشریٰ بی بی نے سینیٹر علی ظفر کے بارے میں بھی کہا ہے،ہم اس حوالے سے سینیٹرعلی ظفر سےبھی بات کریں گے۔

بشریٰ بی بی کے سینیٹر علی ظفر پر تحفظات پر پارٹی کے اندر بات ہوگی،بانی پی ٹی آئی کے اہم کیسز علی ظفر نہیں دیکھ رہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی بات میں کوئی صداقت نہیں،فضل الرحمان کیساتھ مذاکرات میں مختلف آپشنز پر غور ہو رہاہے،مولانا فضل الرحمان اور ہمارے درمیان بہت تضادات تھے جواب کم ہوئے،امید ہے آئندہ ایک دو سیشنز میں وہ بھی دور ہو جائیں گے۔

ہم پارلیمنٹ کے اندر رہنا چاہتے ہیں،ہم خیبر پختونخوا حکومت بھی چھوڑنا نہیں چاہتے،ہمارے بندوں پر پریشرائز کیا گیا،جب الیکشن کمیشن کہے گا تو ہمارے سارے لوگ حاضر ہو جائیں گے،40ممبران ہمارے پاس موجود ہیں، ایک کا ابھی پراسیس میں ہے۔

ہم بنوں واقعے کی تحقیقات کریں گے،کل مریم نواز کی تقریر ہارے ہوئے شکاری کی تقریر تھی،انہوں نے جانا ہے، یہ حکومت نہیں کر سکے،یہ اس وقت پاگل پن کی دہلیز کراس کر چکے ہیں۔

وزیراطلاعات کے الزامات اس قابل بھی نہیں کہ اس پر کمنٹ کیا جائے،عنقریب یہ لوگ جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply