0

فواد چودھری کی 55 حلقے کھلنے اور 45 دنوں میں نمبر گیم تبدیل ہونے کی پیش گوئی

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعوی کیا ہے کہ اگلے 45 دن بہت اہم ہیں ، 55 حلقے کھلنے جارہے ہیں اور نمبر گیم تبدیل جائے گی۔

اینکرپرسن منصور علی خان کسیاتھ  پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض کے ذریعے سے چیف الیکشن کمشنر نے لگوایا۔

انہوں نے کہا کہ سارے مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ ہے، پاکستان تحریک انصاف کی طرح مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہیں اور ان سے بات کرنی پڑے گی۔

فواد چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے جاتے ہی پاؤں پکڑ لیے اور معافی مانگ لی تھی اور کہا کہ مجھے سے یہ سب نہیں ہو گا اسی لیے پریس کانفرنس نہیں کرنا پڑی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگلے 45 دن حکومت کیلئے بہت اہم کیونکہ 55 حلقے کھلنے جارہے ہیں، جس کے بعد نمبر آف گیم یکسر تبدیل ہوجائےگی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سابق قمر جاوید باجوہ نے ایک توسیع پی ٹی آئی سے لی جبکہ دوسری مسلم لیگ (ن) سے لینا چاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply