اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کو اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانا چاہیے۔ اسلام آباد میں آج جناح میڈیکل سینیٹر کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اِس اسپتال کی زمین کا رقبہ 600 کنال تھا، حکومت نے اس کے ساتھ متصل 200 رقبے پر محیط کمرشل سینٹر بھی اس میں شامل کرلیا ہے۔ اس رقبے پر اسپتال کا ٹرسٹ بنے گا، کمرشل سینٹر کی ساری آمدن اس ٹرسٹ میں جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال کے تکنیکی معاملات پر حکومت پاکستان کے کوئی اخراجات نہیں آئے۔ آغا خان فاؤنڈیشن نے اس اسپتال کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کی ہے۔ جدید ترین سہولیتیں اس اسپتال میں ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے نہیں ہے، اس سے دیگر علاقوں کے لوگ بھی مستفید ہوں گے۔ میڈیکل سینٹر میں نرسنگ اسکول اور لیبارٹریز بنیں گی، غریب کا علاج 100 فیصد ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی کا بحران تھا تو جذبات میں کہہ گیا کہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا، میرا بہت مذاق اڑیا گیا۔ میں نے اللہ سےدعا کہ تو ہی عزت رکھنے والا ہے، تو پھر آپ نے دیکھا ملک بھر میں جاری 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی۔