ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی طلبہ محفوظ ہیں اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ ہائی کمیشن نے طلبہ کو محفوظ مقامات پر ٹھہرایا ہے، جن میں ہائی کمیشن، سفیر کی رہائش گاہ اور کچھ دیگر محفوظ مقامات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈھاکہ میں ہمارا مشن تمام طلبہ سے رابطے میں ہے، ڈپٹی ہیڈ مشن نے چٹاگانگ کا دورہ کرکے وہاں طلبہ سے ملاقات کی، تمام طلبہ محفوظ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی طلبہ محفوظ ہیں اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑنے کے بعد فورسز کو امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔