0

قربانی کے جانور بیچنے، خریدنے والے دونوں ٹیکس نیٹ میں ہونے چاہئیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جہاں نان فائلرز کی کیٹگری ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولائی سے ریٹیلرز پر براہ راست ٹیکس لگایا جارہا ہے۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو تین سال میں 13 فیصد پر لے جائیں گے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 8 ہزار لوگوں نے ٹیکس ادا کرکے اپنی سمیں کھلوائی ہیں۔ قربانی کے جانور بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو ٹیکس نیٹ میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو دس سال پہلے پرائیویٹائز کردیا جانا چاہیے تھا۔ اخراجات کم کرنے کے لیے وزارتیں بند اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بہت اچھا کام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply