فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کے لئے تقریب آج ہو گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے ہوگی۔
تقریب کا انعقاد ایوان صدر اسلام آباد میں کیا جائے گا، تقریب کے دوران سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جائیں گے۔
تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت سول اور عسکری شخصیات شریک ہوں گی۔









