رحیم یار خان: لاہور کراچی موٹروے (M-5) پر افسوسناک حادثے میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے، حادثہ بس ڈرائیورکو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بس کراچی سے پاکپتن جا رہی تھی، واقعے نے سفری تحفظات اورڈرائیوروں کی تربیت سے متعلق سوالات اٹھا دیئے ہیں۔









