0

پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان  کیا ہے ۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئے عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی،خصوصی ٹرینیں 2 جون سے 4 جون کے درمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی۔

پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو کراچی کینٹ سے دوپہر ایک بجے لاہور کیلئے روانہ ہوگی ،دوسری خصوصی ٹرین 3 جون کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کینٹ کیلئے روانہ ہوگی ۔

اسی طرح تیسری خصوصی ٹرین 3 جون کو لاہور سے شام 5 بجے کراچی کینٹ کیلئے روانہ ہوگی ،چوتھی خصوصی ٹرین 3 جون کو کراچی سٹی سے رات 8 بجے راولپنڈی کیلئےروانہ ہوگی۔

پانچویں خصوصی ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجے لاہور کیلئے روانہ ہوگی ،پہلی، دوسری اور چوتھی خصوصی ٹرینوں کیلئے کوچز ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply