میٹھے ہونے کے ساتھ ساتھ اگر خربوزے ٹھنڈے بھی ہوں تو اس کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے تاہم اس کے اندر موجود بیج بھی اپنے اندر بیش بہا فوائد کا خزانہ سموئے ہوتے ہیں، بازار میں اس کے بیجوں کو بھی مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے۔
اکثر خواتین خربوزے کے ان قیمتی بیجوں کو صاف کرنے کے صحیح طریقے سے واقفیت نہیں رکھتیں اور انھیں کوڑے دان میں پھینک دیتی ہیں۔
بازار سے مہنگے داموں خریدنے کے بجائے آپ انھیں مذکورہ آسان طریقے سے صاف کرسکتے ہیں اور چاہیں تو آمدنی بڑھانے کے لیے انھیں فروخت بھی کرسکتے ہیں۔
پہلے خربوزوں کو کاٹ کر اس کے اندر بیج والا حصہ ایک جگہ اکھٹا کرلیں اور بڑے برتن میں پانی ڈال کر گودے سمیت وہ بیج اس میں ڈال دیں۔
تقریباً پانچ گھنٹے بعد ہاتھ سے مسل کر بیچ اور گودا الگ کر لیں اور پلاسٹک کی چھلنیاں لیں، پھر 2 سے 3 بار بیجوں کو نل کے پانی میں دھوئیں اور چھان لیں اس طرح تمام بیج صاف ہوجائیں گے۔
ان بیجوں کو کھلے برتن میں ڈال دھوپ یا پنکھے کے نیچے رکھ کر سکھا لیں، برتن کو کسی جالی دار سوتی کپڑے سے ڈھانک لیں اس کے بعد آپ کو بازار سے یہ بیج خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔