0

موٹر وے پولیس کا ڈرائیورز کیلئے اہم پیغام

موٹر وے ایم تھری، ایم فور پولیس نے گرمی کی شدت کے پیش نظردوپہر کے اوقات میں کمزور ٹائر وں والی گاڑیوں کو موٹر وے پر داخلے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

فیصل آباد، پنڈی بھٹیاں موٹر وے ایم تھری اور فیصل آباد، گوجرہ موٹر وے ایم فور کی موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کے مالکان بالخصوص ڈرائیورز، کنڈیکٹرز کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے باعث کمزور ٹائروں والی گاڑیاں موٹر وے پر نہ لے کر آئیں تاکہ حادثات کا خدشہ نہ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شدید گرمی میں موٹروے پر آنے والی کمزور ٹائروں کی حامل اکثر گاڑیوں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں جس سے سنگین حادثات کا خطرہ رہتاہے۔

موٹروے محفوظ سفر کی ضامن ہے اس لئے کمزور ٹائروں والی گاڑیوں کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنی گاڑیاں موٹر وے پر لانے سے گریز کریں۔

یاد رہے ملک بھر میں گرمی اپنے عروج پر ہے ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply