خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ امن و امن کی صورتحال ہمارے لئے چیلنج ہے ، ہمارے لوگوں اور ہماری افواج نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ہم نے ہیلتھ کارڈ فراہم کیے ہیں ، صحت کے شعبے کو مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں، صحت کارڈ کی رقم 10 سے بڑھا کر 20 لاکھ کی جائے گی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صحت کارڈ سے ملک بھر میں مخصوص اسپتالوں میں علاج ممکن ہے، صحت کے شعبے کو مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم بہت سی چیزوں کی توقعات کر رہے ہیں، ابھی پاکستان اور ہمارا صوبہ مالیاتی مشکلات سے دوچار ہے، ہم خود مختار لوگ ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمیں امداد لینا پڑ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ہمارے لیے چیلنج ہے، امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہو گی۔