0

فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس نے کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگائیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہر بندے کا ریٹ فکس تھا کس کو جیل میں ڈالنا ہے کس کو باہر نکالنا ہے ، کیس سے نکالنے اور ڈالنے کے لیے تفتیشیوں نے بڑی دیہاڑیاں لگائیں، جو تفتیشی لکھ پتی تھے وہ کروڑ پتی بن گئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے خود 9 ماہ بعد 9 مئی کے کیس میں ڈالا گیا، ایک سال گزر گیا لیکن ابھی تک ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف یہ کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی پر عدالتیں فیصلے نہیں کر رہی ہیں، دوسری طرف ایک سال کے بعد بھی پولیس شواہد پیش نہیں کر پا رہی۔ ہزاروں لوگ خوار ہو رہے ہیں، سیکڑوں لوگ اورخواتین آج بھی عدالتوں کے باہر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ 9مئی کے حوالے سے کتنی سنجیدگی ہے لیکن یہ جانتا ہوں کہ تفتیشیوں کی دیہاڑیاں لگ رہی ہیں۔ معصوم اور غریبوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ اس سارے معاملے کی میں مذمت کرتا ہوں بلکہ ہر شخص ہی کو مذمت کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply