0

تحریک انصاف کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پنجاب میں کالا قانون بننے جا رہا ہے، آئین کے تحت اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف پڑھتے نہیں ہیں اس لیے اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں ، خواجہ آصف کو جواب اسمبلی فلور پر دوں گا ، خواجہ آصف کو سفارش پر بینک کی نوکری پر رکھوایا گیا تھا۔

دریں اثنا تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، صحافیوں کوپکڑنے کے لیےجو قانون لایا جا رہا ہے وہ نہیں چلے گا۔

بابر اعوان نے کہا کہ ہتک عزت قانون کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ، تحریک انصاف صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ دبئی لیکس اور ناقص گندم کیس کو فوری کھلنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply